Results 1 to 2 of 2

Thread: برہمن لے کے جو میرے لیے زنار آیا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 برہمن لے کے جو میرے لیے زنار آیا


    برہمن لے کے جو میرے لیے زنار آیا
    اس نے سمجھا کہ یہی بت کا خریدار آیا

    خود خریدار ہوا Ø+سن بتاں کا وہ کبھی
    ہو کے یوسف وہ کبھی بر سر بازار آیا

    شوق تھامے تھا کمر اور تمنا بازو
    کوئے جاناں میں مرا جب دل بیمار آیا

    لالہ رخ کیسا ہے دیکھوں تو ذرا چل کے اسے
    کس لیے دل کی عمارت میں نہ وہ یار آیا

    روز روشن سی شب تار ہوئی آنکھوں میں
    جس گھڑی یاد ترا گیسوئے خم دار آیا

    Ø+سرت+ Ùˆ یاس Ùˆ تمنا Ú©Û’ ملے پشتارے
    کارواں عشق کا مجھ تک یہ لیے بار آیا

    کیا ڈراتا ہے مجھے تیغ دکھا کر قاتل
    مقتل عشق میں مرنے کو میں تیار آیا

    تلخیٔ مرگ بھی دینے لگی مجھ کو لذت
    سر بالی دم مردن جو مرا یار آیا

    میرے دلبر Ú©Û’ تصور Ù†Û’ کیا اس Ú©Ùˆ Ø+سیں
    میں نہ سمجھا یہ قضا آئی کہ وہ یار آیا

    کوئی لے جا کے مرے دل کو یہ کہتا اس سے
    لے ترے گیسوئے پر خم کا گرفتار آیا

    اے جمیلہؔ نہ ملا بت نہ ملا مجھ کو خدا
    میں تو اس ہستئ موہوم میں بیکار آیا
    جمیلہ خدا بخش



    2gvsho3 - برہمن لے کے جو میرے لیے زنار آیا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: برہمن لے کے جو میرے لیے زنار آیا

    2gvsho3 - برہمن لے کے جو میرے لیے زنار آیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •